یہ منافق آدمی رشتہ کرانے والی مائی بنا ہوا ہے ۔۔ یاسر شامی نے شعیب ملک اور ثناء جاوید کی جوڑی بنانے پر فہد مصطفیٰ کو کھری کھوٹی سنا دی، دیکھیں

image

حال ہی میں ہونے والی ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کے بارے میں رپورٹر اور میزبان یاسر شامی نے ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی، جس کا عنوان تھا "رشتے کروانے والی مائی فہد مصطفی کے نام پہغام"۔

ویڈیو میں انہوں نے فہد مصطفیٰ کو منافق کہا، جو دوسروں کو گھر بیچنے کا طعنہ مارتے ہیں اور خود دوسروں کے گھر توڑتے ہیں۔

انہوں نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کا ایک کلپ بھی دکھایا، جو جیتو پاکستان میں ایک دوسرے کے ساتھ فری ہو رہے ہیں۔

یاسر شامی نے کہا، یہ فہد مصطفیٰ ہے جو سب سے بڑا منافق اور دوغلا ہے، وہ ٹی وی پر دوسروں کے بارے میں بات کرتا ہے، اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات پر اپنے خاندان بیچنے کا الزام لگاتا ہے۔

سماء ٹی وی کے بیورو چیف نعیم حنیف، شعیب ملک اور ثنا جاوید کے اس شو میں شروع ہونے والے تعلقات کو تقریباً تین سال پہلے بے نقاب کر چکے تھے۔ اس منظر نامے میں فہد مصطفیٰ نے خود ایک میچ میکر کا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے ثناء جاوید اور شعیب ملک کو بطور شریک میزبان سائن کرنا ممکن بنایا ہے، انہوں نے شو میں عمیر جیسوال کو ثنا جاوید کے ساتھ سائن کیوں نہیں کیا؟ یہ سب پہلے سے طے شدہ تھا، جیتو پاکستان کے دور میں ثناء جاوید عمیر جیسوال کے نکاح میں تھیں اور شعیب ملک ثانیہ مرزا کے، جب وہ خود غیر ازدواجی معاملات کی تعریف کر رہے ہیں تو وہ دوسروں کے بارے میں کیسے بات کر سکتے ہیں۔

یاسر نے کہا، فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا خاندان نہیں بیچتے، جب وہ اپنے شو میں دوسروں کا بیچ رہے ہوں گے تو وہ اپنا خاندان کیوں بیچیں گے؟ وہ شو میں ہر وقت نعرے لگاتے رہتے ہیں، تین لڑکیاں آؤ، ہجوم میں سے دو لڑکیاں آؤ، مجھے لڑکیاں چاہیے وغیرہ۔ انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ شعیب ملک نے برا کیا اور اس کے لیے اسے برا بولا جائے گا۔

You May Also Like :
مزید