کیا وسیم بادامی جانتے تھے کہ شعیب ملک شادی کرنے جا رہے ہیں؟ پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین بھی حیرت زدہ ہوگئے

image

ملک کے معروف میزبان وسیم بادامی کی ایک نجی پروگرام سے پرانی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈھکے چھپے الفاظ میں آل راؤنڈر شعیب ملک کے تعلقات اور شادی سے متعلق بات کرتے نظر آئے۔

یہ ویڈیو تب سامنے آئی جب شعیب اور ثنا ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے۔

وسیم بادامی نے کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی شو میں شائستہ لودھی کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی تھی جس میں وہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'آپ چیک کریں کہ شعیب ملک گیم شو جیتو پاکستان میں وہی کرنے آئے تھے یا کسی کا دل بھی جیت کر گئے ہیں؟

@galaxylollywood A resurfaced interview clip from July 2021 shows Waseem Badami poking fun at Shoaib Malik for his appearance in “Jeeto Pakistan” alongside Sana Javed #WaseemBadami #AhsanKhan #ShoaibMalik #ShaistaLodhi #SanaJaved #GalaxyLollywood #foryou #fyp ♬ original sound - Galaxy Lollywood

بادامی کی اس بات پر شائستہ لودھی فوراً ثانیہ مرزا سے مخاطب ہوتے ہوئے کیمرے کی طرف دیکھ کرکہتی ہیں کہ 'وہ وسیم بادامی اور شو کے میزبان احسن خان کی باتوں میں نہ آئیں، ان کا خود کا ریکارڈ خراب ہے، اس لیے وہ ایسا بول رہے ہیں۔

شائستہ کی بات سن کر وسیم بادامی کہتے ہیں 'بھئی آپ چیک کر لیں، ہمارے پاس اطلاعات تھیں ہم نے بتا دیں'۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ کئی عرصہ قبل ہی وسیم بادامی نے دونوں کے تعلقات کی دبے الفاظ میں پیشگوئی کردی تھی۔

You May Also Like :
مزید