عزت سنبھالی نہیں جارہی تو ۔۔ ملازم کو مارنے پر مشی خان نے راحت فتح علی خان پر سخت الفاظ کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کیا کہا؟ ویڈیو

image

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی طرف سے اپنے ملازم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ مشی خان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے آپ لوگوں کو اتنی عزت دی ہے وہ سنبھالی نہیں جارہی۔

اداکارہ مشی خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ راحت فتح علی خان صاحب آپ مشہور زمانہ گلوکار ہیں، آپ کے پاس ان گنت پیسہ ہے اور آپ کی بوتل مجھے لگ رہا ہے یہ کوئی ’شہد کی بوتل‘ ہے جس کے پیچھے آپ اپنے اسٹاف کو جانوروں کی طرح مار رہے ہیں۔

انہوں نے راحت فتح علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی، آپ ایسی گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے آپ کی جو بھی شہد کی بوتل غائب ہوئی ہے اس کے بدلے میں آپ 10 کریٹ شہد کی بوتلوں کے خرید سکتے ہیں، آپ ایک بوتل کیلئے ایسا کر رہے ہیں، یہ دل ہے آپ کا، آپ کیسے کسی کی انسانی بنیادوں پر مدد کرتے ہوں گے۔

اللہ نے آپ لوگوں کو اتنی عزت دی ہے وہ سنبھالی نہیں جا رہی، کوئی نہ کوئی چکر آپ کا سامنے آتا رہتا ہے اور اس ویڈیو کو دیکھ کر تو میں دنگ ہی رہ گئی ہوں، آپ اتنے ظالم ہیں، شرم آنی چاہیے آپ کو۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنے ملازم کو پیر صاحب کے دم کیے ہوئے پانی کی بوتل کے گم ہو جانے پر بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔بعد ازاں راحت فتح علی خان کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا یہ استاد اور شاگرد کا معاملہ ہے، میں نے اس واقعے کے فوری بعد ملازم سے معافی مانگ لی تھی۔

You May Also Like :
مزید