کھانے کا مقابلہ جیتنے کی کوشش میں خاتون ہلاک ہوگئیں

آسٹریلیا کے قومی دن کے موقع پر کیک کھانے کا مقابلہ جیتنے کی کوشش میں خاتون ہلاک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلوی علاقے کوئنز لینڈ کے شہرہاروی بے میں پیش آیا ہے، ہلا ک ہونے والی خاتون کی عمر ساٹھ سال تھی اورانہیں اس وقت دل کا دورہ پڑا جب ان کا منہ کیک سے بھرا ہوا تھا۔

آسٹریلیا کے قومی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں سب سے زیادہ لیمنگٹن کیک کھانے کے مقابلے کااہتمام کیا گیا تھا۔

ساٹھ سالہ خاتون نے بھی بھرپور حصہ لیا تاہم یہ مقابلہ ان کی زندگی کا آخری مقابلہ ثابت ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق جب ان کی طبعیت خراب ہوتی دکھائی دی ان کا منھ کیک سے بھرا ہوا تھا۔

خاتون کو جائے وقوعہ پر سی پی آر دیا گیا تھا اور بعد میں اسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں وہ دم توڑ گئیں۔ یاد رہے لیمنگٹن ایک روایتی اسفنج کیک ہے جو چاکلیٹ اور خشک ناریل کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔

ہاروی بے میں واقع ایک ہوٹل نے اپنے فیس بک پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں اس خاتون (جن کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی) کے لواحقین اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔ انھوں نے ’فوری اور پیشہ ورانہ مدد‘ فراہم کر نے پر ایمبولینس سروس کا بھی شکریہ اداکیا۔

آسٹریلیا کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی ہوتی ہے اور کھانے کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جو خاصا مقبول کھیل ہیں۔

یہ وہ دن ہے جب پہلے یورپی باشندوں کی آسٹریلیا آمد ہوئی تھی، مقابلے میں حصہ لینے والوں کو محدود وقت میں زیادہ سے زیادہ کیک، پائی، ہاٹ ڈاگ یا دیگر کھانا کھانے پر انعامات دیے جاتے ہیں۔

New source: Bol News

YOU MAY ALSO LIKE :