رمضان کا چاند نظر آتے ہی قبول اسلام کی سعادت ملنا کس قدر خوش قسمتی کی بات ہے. یہ خوش قسمتی مشہور لکھاری، صحافی اور انسانی حقوق کے رہنما جیفری شان کنگ کو ملی ہے جنھوں نے گزشتہ شب 44 برس کی عمر میں اپنی اہلیہ رائے کنگ کے ساتھ اسلام قبول کرلیا۔
شان کنگ نے سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ "میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام قبول کرلیا ہے اور ڈیلاس کی مسجد میں نماز بھی ادا کی ہے. اب ہم بھی ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی طرح روزے رکھیں گے"
اس خبر کے بعد دنیا بھر میں موجود مسلمان شخصیات کی جانب سے کنگ شان اور ان کی بیگم کو مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کی قبول اسلام کی ویڈیو کو بھی لاکھوں بار شئیر کیا جاچکا ہے.