بیماری یا پھر عذاب ۔۔ یہ لڑکی ایسی کونسی بیماری کا شکار ہے جو یہ کبھی نہا نہیں سکتی؟

image

کچھ بیماریاں بہت پراسرار ہوتی ہیں جن کے بارے میں جان کر یقین نہیں آتا۔ امریکا سے ایک لڑکی سامنے آئی ہے جسے پانی سے الرجی ہے جس کے باعث اس نے نہانا چھوڑ دیا۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کی ٢٢ سالہ لورین نے اپنے مرض کے بار ےمیں غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایک کم عمر لڑکی کے طور پر اس صورتحال کا سامنا کرنابہت مشکل کام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لورین دراصل ایک خطرناک قسم کی الرجی کوایکوجینک یورٹیکاریا کا شکار ہے۔ اس الرجی کا شکار افراد کسی بھی شکل میں پانی کا استعمال نہیں کرسکتے کیوں کہ پانی کے استعمال کے بعد ان کے جسم پر سرخ دھبے یا چھوٹے چھوٹے زخم بن جاتے ہیں، طبی لٹریچر میں اس بیماری سے متعلق 37 کیسزریکارڈ میں موجود ہیں جس کی وجہ سے طبی ماہرین اس بیماری کو غیر معمولی قرار دیتے ہیں۔

لورین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب میں شاور لیتی ہوں یا پانی کا استعمال کرتی ہوں تو مجھے شدید قسم کی خارش کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نہانے کے ایک گھنٹے تک اس صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے، مجھے اس الرجی کا سامنا پہلی مرتبہ 12سال کی عمر میں کرنا پڑا تاہم وقت گزرنےکے ساتھ میری تکلیف میں اضافہ ہوگیا اور تین سال بعد ڈاکٹرز نے مجھ میں الرجی کی تشخیص کی۔

رپورٹ کے مطابق چونکہ مبینہ طور پر الرجی کا کوئی علاج نہیں ہے، اس لیے لورین زیادہ تر نہانے سے گریز کرتی ہیں اور جب نہانا بہت ضروری ہوجائے تو وہ نہانے کے بعد جلد سے جلد جسم کو خشک کرنے کی کوشش کرتی ہیں کیونکہ ٹھنڈی ہوا سے درد بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

لورین کا مزید کہنا تھا کہ اس کے لیے وہ باڈی وائپس کا استعمال کرتی ہیں کیونکہ یہ وائپس پانی کو اندر جانے سے روکتے ہیں تاہم بدقسمتی سے نہانے سے گریز ہی اس الرجی کیلئے مؤثر نہیں کیونکہ لورین کو سمندری پانی یہاں تک کہ اپنے پسینے سے بھی اس الرجی ہوجاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید