مشہور بھارتی اداکار ریتوراج سنگھ چل بسے۔۔ ان کی موت کیسے ہوئی؟

image

بھارت کے معروف ٹی وی اداکار ریتوراج سنگھ دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا سے چل بسے۔

ٹائمز ناؤ نیوز کے مطابق اداکار کی موت 59 سال کی عمر میں ہوئی۔ موت کی تصدیق ریتوراج سنگھ کے قریبی دوستوں نے کی۔

رپورٹ کے مطابق ریتوراج کی موت گزشتہ روز پیر کی رات ہوئی۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا کیونکہ وہ لبلبے کی بیماری میں مبتلا تھے۔

ریتوراج سنگھ نے کئی ڈرامہ سیریلز جیسے بنے گی اپنی بات، جیوتی، ہٹلر دیدی، شاپت، آہٹ، عدالت، دیا اور باتی ہم جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

You May Also Like :
مزید