کیا میں بچی کو چھو سکتا ہوں ۔۔ جب عمران اشرف نے پروگرام میں آئی بچی کو چھونے سے پہلے اس کی والدہ سے اجازت مانگی تو آگے کیا ہوا؟ دیکھئے ویڈیو

image

اداکار و میزبان عمران اشرف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے اور پسند بھی کی جا رہی ہے جس میں انہوں اپنے پروگرام میں آئی بچی کو ہاتھ لگانے سے قبل اس کی والدہ سے اجازت طلب کی۔

عمران اشرف کے اس عمل پر لوگ ان کی تعریفیں کر رہے ہیں بلکہ اتنا ہی نہیں ، شوبز کے ساتھ اداکار بھی عمران اشرف کے اس عمل کے بعد انکے فین ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک شو میں حاضرین میں ایک بچی موجود تھی جس پر میزبان عمران اشرف کو خوب پیار آیا، بچی کی باتوں کا انداز اداکار کو اتنا پسند آیا جس پر انہوں نے اسے اسٹیج پر بلا لیا۔

منتشا نامی ننھی بچی کو اپنے قریب بٹھاکر چھونے سے قبل عمران اشرف نے بچی کے والدین سے اجازت لیتے ہوئے کہا کہ ’کیا میں چھو سکتا ہوں؟ اجازت ہے؟‘

عمران کے پوچھنے پر حاضرین میں بیٹھی مہمان خاتون نے اداکار کو اجازت دی اور پھر عمران اشرف نے بچی سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا۔

وائرل ویڈیو میں منتشا نے عمران اشرف کے نام شعر بھی سنایا جس کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا، اداکار کے اس عمل پر ناصرف سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہا بلکہ اداکاروں نے بھی عمران کی ویڈیو پر تبصرے کیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

معروف اداکارہ و میزبان نادیہ حسین نے ویڈیو پر تبصرہ کیا اور کہا 'بچی چھونے سے قبل اجازت مانگنا سب سے بہترین عمل ہے جو میں نے کسی بھی پاکستانی شوبز سلیبریٹی کی جانب سے دیکھا ہے، آپ کے لیے دعا گو ہوں۔

You May Also Like :
مزید