حج کے دوران بچے کی پیدائش ہو گئی ۔۔ دوران حج اور عمرہ پیدا ہونے والے بچوں کے نام کیا رکھے جاتے ہیں؟

image

دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں زندگی میں ایک بار حرم شریف اور مدینہ منورہ کی زیارت نصیب ہو، لیکن کچھ ایسے خوش قسمت بھی ہیں جن کے بچے ہی مدینہ اور مکہ میں پیدا ہوئے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی بچوں کے ناموں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ انہی مقدس مقامات پر رکھے گئے۔

صفا اور مرویٰ:

2012 میں پاکستانی خاتون طاہرہ یاسمین نے اس وقت توجہ حاصل کی جب ان کی دو بیٹیوں نے دوران حج مکہ شہر کے صفا اور مرویٰ پہاڑ کے پاس جنم لیا۔

اللہ کی رحمتوں کو یوں قریب پا کر نہ صرف ماں نے اللہ کا شکر ادا کیا گیا بلکہ فیملی کے چہرے پر خوشی کے تاثرات بھی نمایا تھے۔ دوسری جانب دونوں بیٹیوں کے نام بھی کچھ اس طرح منفرد اور دلچسپ تھے کہ سوشل میڈیا سمیت میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر لی تھی۔

منیٰ اور عرفات:

2013 میں دوران حج اسحٰق نامی شہری کے ہاں جڑواں بچوں نے دوران حج شہر مکہ میں جنم لیا، دونوں بچوں کی پیدائش پر والد شدید حیرت میں بھی مبتلا تھے اور خوش بھی تھے۔

40 سال قبل اسحٰق کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد اسحٰق معزور ہو گئے لیکن ان کی ایک ہی دعا تھی کہ میرے بچے مکہ میں پیدا ہوں، اسی لیے والد خود بھی حیرت زدہ تھے کہ سچ مچ اللہ نے ان کی دعا کو قبول کر لیا۔

والد اس وقت شدید پریشان ہو گئے جب بچوں کی پیدائش کے بعد ان کے کپڑوں اور دیگر ضروری اشیاء کے لیے پیسے نہیں تھے، کیونکہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اس طرح ہو جائے گا، ورنہ وہ مزید پیسے ساتھ لے کر مکہ آتے۔ بہر حال والد بتاتے ہیں کہ جس گروپ کے ساتھ ہم حاضری دینے آئے تھے انہوں نے منیٰ اور عرفات کے لیے کپڑوں اور دیگر ضروری اشیاء کا انتظام کیا۔

حرم اور حضر:

پاکستانی جوڑا جو کہ 9 سال سے بے اولاد تھا، اسی دعا میں 2018 میں حرم شریف میں حاضری دینے گیا تھا، جہاں خوش قسمت جوڑے کے ہاں دو جڑواں بچے پیدا ہوئے۔

پاکستانی حجاج کی خواہش تھی کہ بچوں کی ولادت اس مقدس مقام پر ہو کیونکہ 9 سال کا لمبا عرصہ اولاد کی تڑپ کے بعد اللہ کا شکر ادا کرنے کا یہ موقع کسی بہترین لمحے سے کم نہیں تھا۔

3 بچوں کی ولادت:

دوران حج حجاج کے ہاں تین بچوں کی بیک وقت ولادت نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو حمل کے دوران درد کی شکایت ہوئی تھی جس پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 15 منٹ بعد ہی خاتون کی جانب سے تین لڑکوں کو جنم دیا گیا۔

You May Also Like :
مزید