دلہن کو اچانک غصہ آگیا اور ساتھ بیٹھی بچی کو ۔۔ دلہن نے قریب بیٹھی بچی کے ساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی مختلف مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں جنہین دیکھ کر صارفین اپنی ہنسی روک نہیں پاتے ۔

ایک ایسی ہی مزاحیہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایک دلہن نے ساتھ بیٹھے بچے کو تھپڑ مار دیا۔

بے ساختہ قہقہ لگانے پر مجبور کردینے والی اس ویڈیو کو کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شئیر کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر اظہار احمد کے پیج سے شیئر کی گئی جس میں مسکرانے کی ایموجیز کے ساتھ برائیڈل اور وائرل کے ہیش ٹیگ استعمال کیے گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن صوفے پر بیٹھی ہوئی ہے اور برابر میں ایک بچی بھی موجود ہے جو بے دھیانی میں دلہن کے عروسی لباس پر بیٹھی ہوئی ہے۔

دلہن بار بار اٹھنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن بچے کے بیٹھے ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرپاتی۔

اچانک ہی دلہن غصے میں آجاتی ہے اور بچی کو تھپڑ مار کردیتی ہیں جس کے نتیجے میں بچہ نیچے گر جاتا ہے اور رونا شروع کردیتا ہے۔

You May Also Like :
مزید