کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی: مردوں کو پیچھے چھوڑتی خاتون

image

پاکستان میں خواتین کا گاڑی چلانا ایک عام سی بات ہے، لیکن دنیا کے بلند ترین صحراؤں میں سے ایک میں کئی جانے مانے، تجربہ کار ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑ دینا یقیناً متاثر کن ہے۔ پاکستان میں خواتین کا گاڑی چلانا ایک عام سی بات ہے، لیکن دنیا کے بلند ترین صحراؤں میں سے ایک میں کئی جانے مانے، تجربہ کار ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑ دینا یقیناً متاثر کن ہے۔ اسلام آباد کی رہائشی سلمٰی خان بھی ایسی ہی ڈرائیور ہیں، جنھوں نے سرفرنگا کے دشوار گزار صحرا میں جیپیں دوڑاتے کئی مرد ڈرائیورز کو مات دے دی۔ وہ سکردو سے تقریباً 20 کلومیٹر دور دنیا کے بلند ترین سرد صحراؤں میں سے ایک سرفرنگا میں منعقدہ جیپ ریلی میں شریک تھیں۔ خواتین کی کیٹیگری میں انھوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس جیپ ریلی کی تصویری جھلکیاں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں دنیا کے بلند ترین سرد صحرا میں جیپ ریلی سکردو میں انوکھی صحرائی جیپ ریلی سلمٰی خان کہتی ہیں کہ انھوں نے پہلی بار چیپ ریلی میں حصہ لیا، 'یہاں آنے کے پیچھے ایک وجہ تو شوق ہے جبکہ دوسری وجہ مجبوری ہے کیونکہ میں سنگل ماں ہوں اور اب اپنے اس شوق کو ہی روزگار کا ذریعہ بنا رہی ہوں، لیکن اس کی تیسری بڑی وجہ اس طرح کی ریس میں پاکستانی خواتین کا شریک نہ ہونا بھی ہے۔ میں دیگر خواتین کے لیے تحریک بننا چاہتی ہوں۔‘

You May Also Like :
مزید