لندن کی امیر خاتون، بیٹے کی بیماری غربت میں لے گئی ۔۔ بچہ کس بیماری میں مبتلا ہے اور علاج کیلئے کتنی رقم کی ضرورت ہے؟

image

ماں وہ لفظ ہے جسے سن کر ہی سکون کا احساس ہوتا ہے۔ ماں وہ ہستی ہے جو خود تو ٹھنڈے فرش پر سوجاتی مگر اپنی اولاد کو گرم اور نرم و ملائم گدے پر سلاتی ہے۔

آج ہم آپ کو ایسی ماں سے متعلق بتانے جا رہے ہیں جس کا بیٹا ایک موذی بیماری میں مبتلا ہے اور علاج کے لیے بڑی رقم درکار ہے۔ خاتون کبھی لندن میں مقیم تھیں مگر پاکستان آکر اُن کے حالات مزید تنگ ہوگئے۔

خاتون کے بیٹے کا نام موسیٰ ہے جو دل کی بیماری میں مبتلا ہے اور اس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔ بیٹے کی بیماری میں بہت پیسہ خرچ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے خاتون غربت کا بھی شکار ہوگئی ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ موسیٰ جب ٢٠١٦ میں پیدا ہوا تو ایک ہفتے بعد معلوم ہوا کہ میرا بیٹا دل کی ایسی بیماری بیماری میں مبتلا ہے یعنی اس کے پیدائشی طور پر تین چیمبرز نہیں تھے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ موسیٰ کی اس بیماری کے علاوہ ایک چیز یہ بھی معلوم ہوئی کہ اس کے دماغ اور پھیپھڑوں کو آکسیجن کی فراہمی ٹھیک طرح سے نہیں ہو پارہی ہے۔ وہ نسوں سے جڑی ہوئی نہین تھیں بلکہ ٹوٹی ہوئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ موسیٰ کو باہر کھیلنے کودنے نہیں بھیج سکتی ، نہ ہی اسے گھر سے باہر لے کر جا سکتی ہوں۔ خاتون نے بتایا کہ میرا بیٹا ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جاتا ہے تو اس کی سانس پھولنے لگتی ہے۔

خاتون نے اپنے بیٹے سے متعلق مزید کیا کہا دیکھئے اس ویڈیو میں۔

You May Also Like :
مزید