شادی کے لئے گھر والوں کو منانا آسان نہ تھا عیسائی اداکارہ کی مسلمان لڑکے سے شادی! سنیتا مارشل نے پہلی بار سچ بتا دیا

image

"میرے گھر والے اتنی آسانی سے ہماری شادی کے لئے راضی نہیں ہوئے تھے بلکہ انہیں منانے کے لیے مجھے انگلینڈ جانا پڑا تھا. وہاں جاکر ان کے ساتھ رہ کر انہیں شادی کے لئے منایا. میرے میکے والے انگلینڈ میں رہتے ہیں جبکہ مجھے کام کی وجہ سے پاکستان میں رہنا ہوتا تھا"

یہ کہنا ہے معروف ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل کا جنھوں نے ایک نجی شو میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کی.

ایک سوال کے جواب میں سنیتا کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں شادی دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے اس لیے ضروری ہے دونوں خاندان دل سے رشتے کے لئے راضی ہوں.

اگر میرے گھر والے راضی نہ ہوتے تو میں حسن کے ساتھ کبھی بھی بھاگ کر شادی نہیں کرتی. گھر والوں کو اس بات کا احساس ہوا تو وہ ہمارے رشتے کے لئے تیار ہوگئے.

واضح رہے کہ سنیتا مارشل عیسائی مذہب کی ماننے والی ہیں جبکہ ان کے شوہر حسن احمد مسلمان ہیں. دونوں کی شادی کو 15 برس ہوگیے ہیں اور ان کے 2 بچے بھی ہیں جو مسلمان ہیں.

You May Also Like :
مزید