ٹرولنگ کا اُن پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا کیونکہ ۔۔ بچپن میں دانیال ظفر کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا گیا تھا؟ انکشاف کردیا

image

پاکستان کے مقبول ترین گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر ایک ابھرتے ہوئے گلوکار ہیں جو اکثر اشتہارات میں بھی دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ساتھ بچپن میں ہونے والے ناروا سلوک کا انکشاف کیا ہے۔

دانیال ظفر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھتے لیکن اس کے باوجود وہ جانتے ہیں کہ کتنی مقبولیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات جو لوگ انہیں ڈراموں سے جانتے ہیں وہ ان کے انسٹاگرام پر جاتے ہیں اور وہ وہاں بنا سوچے سمجھے کچھ بھی لکھ دیتے ہیں

دانیال کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی کسی چیز کو نقلی بنانے کی کوشش نہیں کی کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ انکی اصل شخصیت کو سمجھیں۔

دانیال نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے ٹرولنگ کا اُن پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ اسکول میں ناروا سلوک کا شکار رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ ان سب چیزوں سے واقف ہیں۔

دانیال کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ میں نے ان چیزوں سے نمٹنا سیکھ لیا اس طرح سائبر حملوں سے زیادہ متاثر نہیں ہوتا۔

You May Also Like :
مزید