ڈرامہ سائن تو کر آئی ہو لیکن یاد رہے ۔۔ افغان فیملی سے تعلق رکھنے والی شازیل شوکت کے شوبز میں آنے سے پہلے ان کے والد نے کیا کہا تھا؟

image

شازیل شوکت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک خوبرو اداکارہ ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی شوبز میں انٹری لی ہے۔ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ عداوت میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، عداوت میں اُن کے کردار کو بڑی پذیرائی ملی تھی۔

حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے شوبز میں آنے کا قصہ شیئر کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہلا ڈرامہ سائن کر کے گھر آئی تو والد نے کہا کہ اپنی حدوں کا خیال رکھنا۔

دراصل شازیل شوکت کا تعلق اسلام آباد سے ہے، مگر وہ اپنے خاندان کے ہمراہ کینیڈا چلی گئیں تھی۔شازیل کے والد افغان ہیں جبکہ ان کی والدہ کشمیری ہیں، اس پر ان کا کہنا تھا کہ "بحیثیت افغان خاندان یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ ان کی بیٹی شوبز انڈسٹری کا حصّہ بنے بلکہ تقریباً ہر خاندان میں ہی بیٹیوں کے لیے ایسے ہی خیالات پائے جاتے ہیں۔"

شازیل نے بتایا کہ، "میں جب ڈرامہ سائن کر کے گھر آئی تو مجھے یہی ٹینشن تھی کہ گھر میں والد کو کیسے بتاؤں گی اور معلوم نہیںکہ اُن کا ردِعمل کیسا ہو گا۔ میں موقع دیکھ کر ان کے پاس گئی تو ابو نے مجھ سے پوچھا کر کہ ہو آئی ڈرامہ سائن کر کے؟ جس پر میں نے جی میں سر ہلایا۔

اس وقت میرے والد نے مجھ سے کہا کہ، "تمہاری جو حدیں ہیں وہ تمھیں پتا ہیں، بس اُن کا ہمیشہ خیال رکھنا۔"

You May Also Like :
مزید