بیٹیاں سب کے مقدر میں کہاں ہوتی ہیں سحر حیات اور سمیع کے گھر ننھی پری کی آمد! خوبصورت ویڈیو دیکھیں

image

"الحمدللہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے. نعمت، رحمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ آ گیا ہے. یا اللہ تیرا شکر. آپ ہمارے دلوں کی ملکہ ہیں. ہماری زندگی میں خوشیاں لانے کے لیے آپ کا شکریہ. آپ کی پیدائش کے ساتھ ہی یہ ہمارا دوبارہ جنم بھی ہے. ہم آپ سے سیکھنے اور آپ کے لیے ہر روز بہتر اور بہتر والدین بننے کی امید کرتے ہیں. ہماری دنیا میں خوش آمدید."

یہ کہنا ہے معروف وی لاگر اور ٹک ٹاکر سحر حیات اور ان کے شوہر سمیع راشد کا جنھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹی کی پیدائش کی خبر شئیر کرتے ہوئے ایک خوبصورت ویڈیو بھی اپلوڈ کی ہے.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمیع راشد کے ہاتھوں کے بعد سحر حیات کے ہاتھ کھلتے ہیں اور نومولود بچی کا پاؤں دکھنے لگتا ہے. ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں نے مبارکباد دینی شروع کردی ہے.

You May Also Like :
مزید