جب میں شدید بیمار ہوئی تو کچھ لوگوں کی اصلیت میرے سامنے آئی ۔۔ ہاجرہ یامین کونسی بیماری کا شکار ہوگئی تھیں کہ کسی نے مدد تک نہ کی؟ انکشاف کردیا

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین نے انکشاف کیا ہے کہ دو سال قبل ڈینگی کا شکار ہونے پر اُنہیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حال ہی میں ہاجرہ یامین نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اس حوالے سے بات کی۔

اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دو سال پہلے مجھے ایک پروجیکٹ کے سیٹ سے ڈینگی بخار ہوگیا تھا لیکن کسی وجہ سے ڈینگی کی تشخیص کے لیے کروائے گئے میرے تمام میڈیکل ٹیسٹ منفی آئے تھے تو مجھے ایک ڈاکٹر نے اینٹی بائیوٹکس لینے کی ہدایت دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹکس لینے کے بعد مجھے ہیپاٹائٹس اے ہو گیا اور میرا جگر بہت بری طرح متاثر ہوا ایسا اس لیے ہوا کیونکہ ڈینگی بخار میں اینٹی بائیوٹکس نہیں لے سکتے۔

اُنہوں نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب کورونا وبا کا پھیلاؤ بھی عروج پر تھا، میں بہت بیمار تھی، میرا دم گھٹ رہا تھا، میں نے ڈاکٹر کو فون کیا جنہوں نے مجھے فوری طور پر اسپتال جانے کا مشورہ دیا۔

ہاجرہ یامین نے بتایا کہ اس وقت میں نے اپنے ایک دو قریبی دوستوں سے رابطہ کیا لیکن کسی نے میری مدد نہیں کی اور مجھے اجنبی لوگ اسپتال لے کر گئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت بیماری میں کچھ لوگوں کی اصلیت میرے سامنے آئی کہ جو لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہوتے ہیں کہ ہم اللّٰہ کے بہت قریب ہیں وہ سب سے بڑے جھوٹے ہوتے ہیں کیونکہ کسی بھی نیک انسان کو خود بول کر یہ بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی کہ وہ اللّٰہ کے بہت قریب ہے۔

You May Also Like :
مزید