دو بھائی شادی کے بعد الگ ہوگئے لیکن سلمان خان کے بھائیوں کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں؟ ارباز خان کے انکشافات

image

"ہم بھائی ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں. بچپن میں ہم ساتھ رہے. کام کرنا شروع کیا، گھر سے باہر گئے، سلمان نے شادی نہیں کی لیکن میری اور سہیل کی شادیاں ہوئیں اور ہم الگ ہوگئے. میں نے طلاق کے بعد دوبارہ شادی بھی کرلی"

یہ کہنا ہے بالی وڈ اداکار ارباز خان کا جنھوں نے ایک یوٹیوب چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے اور بھائیوں کے درمیان تعلقات پر گفتگو کی.

ارباز خان کا کہنا تھا کہ گھروں میں اکثر اختلافات ہوجاتے ہیں جس سے مایوسی ہوتی ہے .لیکن ہم بھائیوں میں ایسا نہیں ہے۔ جب ہم الگ کام کرتے ہیں تو ساتھ نہیں ہوتے لیکن مشکل میں ہم ایک ہوتے ہیں.

"شاید سلمان اور میں اکثر نہیں ملتے ہوں اور زیادہ بات چیت نہیں ہوپاتی لیکن اگر ہم میں سے کسی کو احساس ہوجائے کہ کوئی جھگڑا ہے تو بات شروع کرنے کیلئے تینیوں بھائیوں میں سے کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور نہ ہی ہچکچائے گا۔

You May Also Like :
مزید