پنجاب آرٹس کونسل کا نئی آواز کی تلاش کے لئے پہلے پنجاب مقابلہ موسیقی کے انعقاد کا اعلان

image

فیصل آباد۔ 17 اپریل (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل نے’’ نئی آواز کی تلاش‘‘ کے نام سے پہلے پنجاب مقابلہ موسیقی 2024کے انعقاد کا اعلان کیاہے جس میں ضلعی، ڈویژنل و صوبائی سطح پر14سے30سال تک کی عمرکا ہر شخص حصہ لے سکتا ہے جبکہ مذکورہ مقابلوں کیلئے فوری رجسٹریشن کا آغاز بھی کردیا گیا لہٰذا مقابلہ میں حصہ لینے والے افراد آج ہی سے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

آرٹس کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ کہ مذکورہ مقابلے 22اپریل سے22جون تک منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح پرپہلا انعام 20000،دوسرا انعام15000اور تیسرا انعام10000،ڈویژنل سطح پرپہلا انعام 40000دوسرا انعام 30000اورتیسرا انعام 20000جبکہ صوبائی سطح پرپہلاانعام 200000،دوسرا انعام 150000اور تیسرا انعام 100000روپے ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی وڈویژنل سطح پر مقابلے دوپہر1بجے سے شام6بجے تک منعقد ہوا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ خواہشمندافرادرجسٹریشن اورشیڈول سے متعلق مزید معلومات کیلئے پنجاب آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کی ویب سائٹwww.pac.punjab.gov.pkوزٹ یامتعلقہ ڈویژنل آرٹس کونسلز یاموبائل نمبر0303-5555938پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.