اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے میمن ہسپتال کے چیئرمین اور سایا ویونگ ملز کے بانی اعزاز سایا نے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے اعزاز میں اعزاز سایا کی کراچی رہائش گاہ پر ناشتے کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہد شیخ اور دیگر معروف بزنس مینوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میری ٹائم سیکٹر میں تعاون اور پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔