وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

image
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سیلم الزابی نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر, ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سکیورٹی اور انوویشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔پیر کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی بھی موجود تھے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.