پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز اور آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 24 کیرٹ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے پر پہنچ گئی ہے۔عالمی منڈی میں فی اونس سونا 4,505 ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو کہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں 20 ڈالر کا اضافہ ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور فی تولہ چاندی 500 روپے کے اضافے کے بعد 7 ہزار 705 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ تین دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 16 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔