دودھ میں چینی کو اس طرح سے ڈالیں کہ ۔۔ شیرخرمہ کو بناتے وقت پھٹنے سے بچائیں صرف اس آسان ٹپ کی مدد سے

image

عید کے دن کا آغاز شیر خورمے سے نہ ہو تو میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی لگتی ہیں، اور رات سے ہی خواتین شیر خورمے کا دودھ پکانا شروع کردیتی ہیں تاکہ صبح اٹھ کر تازہ اور لزیز شیرخورمہ تیار کرسکیں۔ لیکن اس کا ذائقہ بڑھانے کے لئے آج وومن کارنر میں ماہر شیف کی بتائی ہوئی ایسی ٹپ پے جو لاجواب شاہی شیر خورمہ بنائے منٹوں میں، لزت اتنی زیادہ کہ گھر والے عید پر آپ کو بھی عیدی دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

شیر خورمہ شیف ٹپ:

٭ شیر خورمے کے دودھ کو رات سے ہی ہلکی آنچ پر پکانا شروع کردیں، تاکہ اگر کسی قسم کی ہیک بھی دودھ میں آرہی ہو تو وہ ختم ہو جائے۔

٭ ایک پیالے میں چار بڑے چمچ خشک دودھ ڈالیں اور اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں کہ اس میں جھاگ بن جائیں۔

٭ صبح اٹھ کر سب سے پہلے بلینڈ کیئے ہوئے خشک دودھ کو لیکوئیڈ دودھ میں شامل کرکے 20 منٹ کے لئے پکائیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔

٭ ایک پتیلی میں دو چمچ آئل، آدھا چمچ گھی اور آدھا چمچ مکھن ڈال کر گرم کریں اور اس میں چینی، کٹے ہوئے پستے، بادام، الائچی، پسا ہوا کھوپرا اورایک چٹکی زردے کا رنگ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

٭ ایک پیالے میں سویاں نکالیں اور ان کو اچھی طرح کرش کرلیں۔

٭ اب بڑی پتیلی میں تمام چیزوں کو ڈالیں اور ایک مرتبہ چمچ چلا کر 20 منٹ کے لئے ڈھک دیں۔

٭ ایک کپ کریم اور چار چمچ ونیلا ایسنس کو اچھی طرح مکس کریں۔

٭ شیر خورمہ تیار ہونے پر کریم ڈال کر سروو کریں۔

٭ واہ! کیا لاجواب شاہی شیر خورمہ ہے، کھا کر مزہ ہی آگیا!

You May Also Like :
مزید

Sheer Khurma Banane Ka Tarika

Sheer Khurma Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sheer Khurma Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.