دن رات فریج چلائیں اور بل آدھے سے بھی کم جانیں 3 آسان ٹرک جس سے آپ بھی بجلی کی بچت کرسکتے ہیں

image

گرمیاں اب اپنے عروج ہیں جب کہ بجلی کی قیمت میں بھی بار بار اضافہ ہورہا ہے. عام طور گھروں میں رات کو بجلی کی بچت کے لئے فریج بند کردیا جاتا ہے. لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اندر رکھی ہوئی چیزیں خراب ہوجاتی ہیں. آج ہم آپ کو 3 ایسے آسان طریقے بتائیں گے جن سے آپ کو فریج بھی بند نہیں کرنا پڑے گا اور بل بھی بہت کم آئے گا.

سونے سے پہلے فریج کو بند کرنے کے بجائے اس کا تھرموسٹیٹ کم سے کم کر دیں. رات کے وقت فریج کا دروازہ کوئی نہیں کھولتا اس لئے کولنگ برقرار رہے گی اور تھرموسٹیٹ کی کم سیٹنگ میں بھی فریج کے اندر موجود چیزیں خراب نہیں ہوں گی.

فریج کے دروازے پر ربر اچھی طرح چیک کریں. اکثر یہ ربر خراب ہوجاتا ہے یا پھٹ جاتا ہے جس کی وجہ سے کولنگ باہر نکل جاتی ہے. اگر ایسا ہے تو اس کو فوری مرمت کے لئے دیں.

فریج کو بار بار کھولنے سے گریز کریں. اگر بچے کھولتے ہیں گو چائلڈ لاک لگا دیں. بار بار فریج کھولنے سے کولنگ باہر نکل جاتی ہے اور کمپریسر کو فریج دوبارہ ٹھنڈا کرنا پڑتا ہے جس سے بجلی کے یونٹس میں اضافہ ہوتا ہے اور بل زیادہ آتا ہے.

You May Also Like :
مزید

How To Use Fridge For Minimum Electricity Bill

How To Use Fridge For Minimum Electricity Bill - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on How To Use Fridge For Minimum Electricity Bill. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.