ہلدی اور کالی مرچ کے فوائد تو آپ جانتے ہی ہوں گے اور ہم بھی آپ کو ان سے متعلق بہت ساری معلامات پہلے بھی دے چکے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کے لیئے ایک ایسی معلومات دینے جارہے ہیں جو آپ کے لیئے اور بھی مفید ہے ۔
یونیورسٹی آف مشی گن کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ :
• "ہلدی اور کالی مرچ کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے خواتین چھاتی کے کینسر سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔
• ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے سے آپ موٹاپے سے بچ سکتے ہیں۔
• یہ انفلیمیشن اور مختلف قسم کے درد میں فائدہ دیتی ہے۔
• ڈپریشن کا خاتمہ کرتا ہے اور کئی اقسام کے کینسر سے بچاتا ہے۔
• ہلدی اور کالی مرچ ملا کر کس طرح استعمال کریں تو یہ بھی جانیں:
• آپ ہلدی اور کالی مرچ کو پیس کر پائّوڈر بنا کر کھانے میں ڈال کر کھا سکتے ہیں یا جوس وغیرہ میں ڈال کر پی سکتے ہیں ۔
• صرف آدھا چمچ ہلدی لیں اور ایک چوتھائی چمچ کالی مرچ۔ انہیں مکس کرکے چمچ کے ذریعے اپنے منہ میں ڈالیں اور اوپر سے پانی پی لیں۔ دن میں دو بار صبح شام یہ پائوڈر استعمال کریں آپ کو فرق خود ہی نظر آنے لگے گا۔