فرنیچر پالش گھر میں بنائیں اور فرنیچر کو چمکائیں ، تو اب گھر میں فرنیچر پالش کرنا ہوا بےحد آسان

image

ہر کچھ ماہ میں گھر کے فرنیچر کو پالش کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ برا نہ لگے۔ لیکن اس مہنگائی کے دور میں ہر کچھ ماہ میں فرنیچر پر پالش کروانا نا ممکن سا ہوگیا ہے کیونکہ اس میں اچھی خاصی رقم لگ جاتی ہے۔ لیکن اگر آپ چاہیں تو آپ اپنے فرنیچر کو خود بھی پالش کرسکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے آپ کو ہماری بتائی گئی ٹپ کو یقینی بنانا ہوگا۔

ٹپس:

* سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل جو کسی بھی پینٹ کی دکان سے باآسانی مل جائے گا۔

* سب سے پہلے نیم گرم پانی لیں اور اس میں حسب ضرورت سرف شامل کردیں۔

* اب اس کو کسی نرم اسفنج کی مدد سے اپنے فرنیچر کو صاف کریں تاکہ اس سے دھول مٹی اور چکنائی وغیرہ صاف ہوجائے۔

* اب اس کو کسی کاٹن کے کپڑے سے خشک کرلیں۔

* پھر ایک اسپرے بوتل میں سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل لیں اور مکس کرلیں۔

* اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ان تینوں چیزوں کی مقدار برابر لینی ہیں۔

* پھر اس مکسچر کو فرنیچر پر اسپرے کریں اور کاٹن کے کپڑے سے صاف کرلیں۔

* ۔گھر میں بنائے گئے اس پالش سے آپ کا فرنیچر بالکل نئے جیسا ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Furniture Ki Polish Karne Ka Tarika

Furniture Ki Polish Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Furniture Ki Polish Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.