محبت یا پھر کچھ اور ۔۔ 28 سالہ پاکستانی نوجوان، 68 سالہ انگریز خاتون کے عشق میں گرفتار! پیار کی شروعات کیسے ہوئی؟

image

کہتے ہیں محبت کسی بھی روپ میں انسان کے سامنے آجاتی ہے اور اس بار ہمارے پاس آپ کے لیئے ایک سات سمندر پار محبت کی کہانی ہے۔ ریئلٹی ٹیلی ویژن، پوری دنیا میں بہت مشہور ہے اور ایسے شوز جہاں لوگوں کو محبت ملتی ہے بہت زیادہ توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ "90 ڈے منگیتر" ایک ایسا ہی شو ہے جس کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے اور یہیں سے ہمیں ایک پاکستانی شخص ملا جس کو برطانیہ میں پیار ملا۔

دراصل پاکستان سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ نوجوان سیمسن عرف 'سیم' جو کہ ایک مسیحی گھرانے سے ہیں اور پاکستان میں ایک رجسٹرڈ نرس ہے، کو برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 68 سالہ پیٹ مینڈس سے محبت ہوگئی۔

سیم اپنی زندگی میں پیٹ کے آنے پر بہت خوش ہے اور جوڑے ایک دوسرے سے ملے بغیر ہی فون پر ایک دوسرے سے پیار ہوگیا۔ سیم کے مطابق، پیٹ ایک انتہائی خوش مزاج اور بہترین اخلاق والی خاتون ہیں اور یہی بات انکی سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔

سیم کا کہنا تھا کہ، وہ برطانیہ جانا چاہتا ہے جہاں وہ ایک ہسپتال میں کام کرے گا اورپھر اسطرح وہ اور پیٹ دونوں ایک ساتھ رہ سکیں گے۔

You May Also Like :
مزید