شوہر کو دل کا دورہ پڑا تو بیوی نے بھی خود کو ۔۔ خاتون نے اپنے ساتھ کیا کہ سب کو افسردہ کر دیا؟ افسوسناک واقعہ

image

ایک افسوسناک واقعے نے سر اٹھایا ہے جب ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی تو اسکی بیوی نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔

مذکورہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی زندگیوں کے اس طرح خاتمے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک اور انجلی کی شادی گزشتہ برس 30 نومبر کو ہوئی تھی، جوڑا گزشتہ روز چڑیا گھر کی سیر کو گیا جہاں ابھیشیک کے سینے میں تکلیف پیدا ہوئی جس پر انجلی نے اس کے دوستوں کو فون کرکے بلایا اور وہ اسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ابھیشیک کی میت کو گھر لایا گیا تو گھر میں کہرام مچ گیا اور انجلی اپنے شوہر کی موت کا دکھ برداشت نہ کرسکی، اس نے اپنے فلیٹ کی 7 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

You May Also Like :
مزید