مادھوری ڈکشٹ بھی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیار

image

مادھوری ڈکشٹ بھی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیارانٹرٹینمنٹ ڈیسک:(06 دسمبر 2018) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔وہ بھارت میں آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی ٹکٹ پر پونے سے الیکشن لڑیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے جون میں مادھوری ڈکشٹ سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔بی جے پی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ ’پارٹی نے لوک سبھا کے لئے مادھوری کا نام شارٹ لسٹ کیا ہے، پارٹی 2019ء میں ہونے والے عام انتخابات میں مادھوری کو امیدوار کے طور پر لانے کے لئےسنجیدگی سےغور کر رہی ہے۔ہمارا خیال ہے کہ لوک سبھا کے لئے پونے کا حلقہ مادھوری کے لئے بہترین رہے گا۔‘انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی قیادت کئی لوک سبھا نشستوں کے لئے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہے۔واضح رہے 51 سالہ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کئی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں ، دل تو پاگل ہے، ساجن اور دیوداس سر فہرست ہیں۔

You May Also Like :
مزید