یہاں لوگ بہت اچھے ہیں لیکن محبت کی خاطر پاکستان آنے والی بھارتی لڑکی کے ساتھ سسرال میں کیا سلوک ہوا؟

image

"ہر کوئی شعیب ملک جیسا نہیں ہوتا۔ ہم نے طے کیا تھا کہ شادی سے پہلے ایک مرتبہ واہگہ بارڈر پر ملیں گے. وہاں دونوں ایک دوسرے کو دیکھیں گے اور ہاتھ ہلائیں گے۔ جب ہم واہگہ بارڈر پر ملے تو میں رونے پڑی"

یہ کہنا ہے بھارت کے شہر لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی خاتون کا جو پاکستان میں فیصل آباد کے نوجوان سے شادی کرنے کے لیے پاکستان آگئیں

بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ پاکستانی لڑکے سے ان کی دوستی فیس بک پر ہوئی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے. پسندیدگی محبت میں ڈھل گئی تو بھارتی خاتون نے اپنا ملک بھی چھوڑ دیا.

بھارتی خاتون نے کہا کہ مجھے پاکستان بہت اچھا لگا اور سب نے میرا بہت اچھے سے ویلکم کیا جب میں یہاں خریداری کے لئے بازار جاتی ہوں تو مجھے خاص رعایت دی جاتی ہے. یہاں تک کہ ایک بار بنا پیسے لئے کھانا بھی کھلایا جاچکا ہے۔

بھارتی خاتون اور پاکستانی نوجوان نبیل اب شادی شدہ ہیں. ثانیہ مرزا اور شعیب کی طلاق کے بعد ایک پاکستانی لڑکے پر بھروسہ کرنے کے سوال پر بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ ہر کوئی شعیب ملک نہیں ہوتا. جس طرح ہم پیار محبت سے رہ رہے ہیں ویسے باقی لوگ بھی رہ سکتے ہیں. ساتھ مل کہ رہیں اور ترقی کریں.

You May Also Like :
مزید