بیس سالہ لڑکی نے افغان امریکن آئیڈل پہلی بار جیت لیا

image
افغانستان کے میوزک رئیلٹی شو افغان امریکن آئیڈل کا مقابلہ پہلی بار ایک 20 سالہ لڑکی نے جیت کر تاریخ رقم کردی۔افغانستان میں طالبان کے اثرو رسوخ کے باوجود پہلی بار افغانستان کا میوزک رئیلٹی شو افغان اسٹار 20 سالہ لڑکی زہرہ الہام نے جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

افغان امریکن آئیڈل کے گرینڈ فنالے میں زہرہ الہام سمیت 2 خواتین تھیں اور ان کے مقابلے میں لڑکوں کی تعداد 4 تھی تاہم جیت کی حقدار زہرہ الہام قرار پائیں۔زہرہ الہام نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا کریڈٹ والدین کو قرار دیا جنہوں نے اس مقابلے میں شریک ہونے اور اسے جیتنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ 20 سالہ زہرہ نے افغانستان کی لڑکیوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بھی آگے آئیں اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں، زہرہ الہام سے قبل افغان آئیڈل کے پہلے 13 ٹائٹل مرد گلوکاروں کے نام ہی رہے ہیں۔

اس مقابلے کو جیتنے والے اب تک کے گلوکار افغانستان کی میوزک انڈسٹری میں اپنا مقام بنا چکے ہیں۔ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اُٹھانے والی سونیتا رضا نے اپنے فیس بک پیج پر مقابلہ جیتنے والی زہرہ کو پیغام دیا کہ امید ہے وہ مقابلہ جیتنے کے بعد بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے میوزک کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

صابر زادہ کا کہنا تھا کہ زہرہ کے جیتنے سے دیگر خواتین کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور دیگر خواتین بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے آگے آئیں گی۔

News Source : Abb Takk

You May Also Like :
مزید