انہیں دوسری لڑکی مل گئی تو مجھے طلاق دے دی ۔۔ عصمت زیدی شوہر کی بے وفائی کے باوجود، طلاق کیوں نہیں لینا چاہتی تھیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ عصمت زیدی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق اور بچوں کی پرورش سے متعلق بات کی۔

عصمت زیدی نے اپنی طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، میرے شوہر کو دوسری لڑکی مل گئی تھی تو انہوں نے مجھے طلاق دے دی۔ میں ان سے کہتی رہی کہ بچیاں بڑی ہورہی ہیں ان پر اثر ہوگا، آپ کو جو کرنا ہے کریں لیکن مجھے مت چھوڑیں، مگر اس لڑکی کے کہنے پر انہوں نے میری ایک نہ سنی اور طلاق دے دی۔

عصمت زیدی نے کہا کہ، شادی کے 23 سال بعد جب رشتہ ٹوٹا تو میں یہ سوچنے لگی کہ مرد مخلص نہیں ہوتے۔

اپنے بیٹے کے خیالات بتاتے ہوئے عصمت کا کہنا تھا کہ، وہ کہتا ہے کہ لوگ شادی ہی کیوں کرتے ہیں جب اتنے سال ساتھ رہنے کے بعد طلاق ہی دینی ہوتی ہے تو، اسی وجہ سے وہ شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اور اب 40 سال کی عمر میں اس نے شادی کی ہے۔

اداکارہ کے مطابق، مجھے پیسوں کا مسئلہ نہیں تھا اور میں نے پھر دوسری شادی بھی نہیں کی اور اپنی ساری توجہ بچوں کی پرورش پر مرکوز کر دی۔

عصمت زیدی نے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے آخر میں نوجوان لڑکیوں کو مضبوط بننے کا مشورہ بھی دیا۔

You May Also Like :
مزید