میک اپ کا کمرہ اور جم بھی ہوتا ہے مشہور اداکاروں کی ان خاص گاڑیوں میں کیا کچھ بنوایا جاتا ہے؟ فرح خان کے دلچسپ انکشافات

image

"بڑے اداکاروں کے لئے 4 مختلف قسم کی وینٹی وین کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔ یہ پر آسائش گاڑیاں ہوتی ہیں اور ان میں دنیا جہان کا سامان موجود ہوتا ہے"

یہ کہنا ہے معروف ہدایت کار فرح خان کا جنھوں نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے بالی وڈ میں لگژری وینز کے ٹرینڈ پر بات کی.

فرح خان کا کہنا تھا کہ جب تک وینز نہ آجائیں اداکار الناکام شروع نہیں کرتے. آج کل ہر اداکار کیلئے کم سے کم چار وین کا انتظام کرنا پڑتا ہے. ایک میں ان کے لیے جم بنایا جاتا ہے، دوسری وین ان کے عملے کیلئے ہوتی ہے، تیسری میں اداکار خود رہتے ہیں اور چوتھی میں ان کے لیے کھانا پکایا جاتا ہے.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے فرح کا کہنا تھا کہ پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا. پہلے کے اداکار کم سہولتوں میں کام کرتے تھے یہاں تک کہ درخت کے پیچھے جا کر بھی کپڑے بدل لیتے تھے.

ان وینٹی وینز میں اداکار کے لئے میک اپ روم، سونے کا پرتعیش کمرہ، ٹی وی، اے سی، فریج، لگژری باتھ روم اور ہر طرح کی وہ سہولیات موجود ہوتی ہیں جو کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں پائی جاتی ہیں.

You May Also Like :
مزید