Add Poetry

محبت کو سمجھ جائو کبھی بدنام نہ ہو گے

Poet: By: Muhammad Baber Zaman, Sahiwal

ملن کی آرزو کرنا
سفر کی جستجو کرنا

جو تم مایوس ہو جائو
تو مجھ سے گفتگو کرنا

یہ اکژہو بھی جاتا ہے
کہ کوئی کھو بھی جاتا ہے

مقدر کو ستائو گے
تو پھر یہ سو بھی جاتا ہے

مگر تم حوصلہ رکھنا
وفا کا سلسلہ رکھنا

جو تم سے پیار کر بیٹھے
تو اُس سے رابطہ رکھنا

میں دعوے سے یہ کہتا ہوں
کبھی ناکام نہ ہو گے

محبت کو سمجھ جائو
کبھی بدنام نہ ہو گے
 

Rate it:
Views: 312
23 Apr, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets