Add Poetry

دنیا وی مذاہب چھوڑ دے

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

دنیا وی مذاہب چھوڑ دے
نہ زندگی یُوں گزار کر
جنت و فردوس ترے ہے
بس مذہبِ عشق اختیار کر

نشہ ہو گیا تجھے نفس کا
تو حسرتوں میں سو گیا
کیا کیا بدل گیا ذرا
دیکھ خود کو بیدار کر

نفرتوں کے شہر میں
محبتوں کی تبلیغ کر
دے درس سب کو نہالؔ
بس پیار کر بس پیار کر

مال و دولت ذرا بتا مجھے
ترے بھلا کس کام کی
سچے یار کی محبتیں
کسی شہر سے خریدار کر

خود ہی کو نیک کہہ دیا
تُو نے اے انسان کیا کیا
کر توبہ ایسے الفاظ سے
خود کو نہ گناہگار کر

کر مفلسوں کی تُو مدد
خدا تری کریگا آپ ہی
کر نیکی دریا میں ڈال دے
یُوں بہشت کی راہ تیار کر

Rate it:
Views: 238
22 Feb, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets