Add Poetry

ترے ہر غم پے صرف حق میرا ہے

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

اِس جہان کا ہر ایک سُکھ تیرا ہے
ترے ہاں صرف خوشیوں کا پھیرا ہے

تُو اپنی مسکراہٹیں جس کو مرضی دے
ترے ہر غم پے صرف حق میرا ہے

میری خوشیا ں ترے لئے ہیں بس
میرا دل ترے غموں کا ڈیرا ہے

میں تجھ سے بچھڑ کے تنہا کب ہوں
میرے ساتھ تری یادوں کا بسیرا ہے

شب بھر میں تجھے مانگتا ہوں خدا سے
گنواہ پہلی کرِن کا ہر سویرا ہے

محبت کے بعد مجھ میں میرا کچھ نہیں
جوبھی ہے صرف اور صرف تیرا ہے

مجھے نظامِ فلک سے کیا لینا دینا نہالؔ
ترے چہرے سے روشنی زلف سے اندھیرا ہے

Rate it:
Views: 396
22 Feb, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets