Add Poetry

جانے کہاں کھو گئی زندگی کدھر ہے

Poet: اے وحید شاد By: Waheed Riaz, Bahawalnagar

جانے کہاں کھو گئی زندگی کدھر ہے

نہ وہ ادھر ہے
نہ ہی ادھر ہے
جانے کہاں کھو گئی زندگی کدھر ہے
نہ کوئی پتہ ہے
نہ کوئی خبر ہے
گئی زندگی تو گئی کدھر ہے
ڈھونڈوں تو اسے، ڈھونڈوں کہاں سے
تلاشوں تو مگر تلاشوں کہاں سے ۔۔؟
اے دنیا والو! کیا تم کو خبر ہے
کہ کھوئی زندگی، کہاں کدھر ہے
جنگلوں میں ڈھونڈو
بنگلوں میں ڈھونڈو
ساحلوں پہ دیکھو
ٹیلوں میں دیکھو
جہاں ملے خبر
چلو تم مگر
آنکھوں سے تو روٹھی
خوابوں سے بھی روٹھی
جانے کہاں کھو گئی زندگی کدھر ہے
گلستانوں میں مل رہی ہے
نہ ویرانوں سے کوئی خبر ہے
جانے کہاں کھو گئی زندگی کدھر ہے
بن اس کے ہر منظر
دھواں دھواں ہے
کرب میں مبتلا
جسم کا رواں رواں ہے
صحرا میں وہ
سراب نظر ہے
جانے کہاں کھو گئی زندگی کدھر ہے
نہ کوئی اتا ہے، نہ کوئی پتہ ہے
کہاں ڈھونڈوں تجھے
تو زندگی کہاں ہے
شاد ہو کر بھی دل
کس قدر ناشاد ہے
جب سے وہ روٹھی
تب سے نہ لوٹی
نہ لی کوئی خبر
نہ دی کوئی خبر
نہ دیکھا نہ پوچھا
حال ہمارا، احوال ہمارا
بیچ منجھدار اکیلے
ہمیں چھوڑ کر
کہاں چلے

Rate it:
Views: 162
27 Apr, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets