Add Poetry

مجھے قرطاس پہ رنگوں سے سجانے والے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

مجھے قرطاس پہ رنگوں سے سجانے والے
میری تصویر کو ہاتھوں سے بنانے والے

اتنی ندرت ہے کہ جو دیکھے وہی فخر کرے
اتنا خوش رنگ یہ آنکھوں میں سمانے والے

اس قدر کرب کا سایہ ہے محبت کا سفر
غمِ دنیا میں تو اشکوں سے جلانے والے

وقت کی دھار پہ ہر وقت بدلتا دیکھوں
میری تقدیر کا یہ کیسا بنانے والے

مجھ کو ڈر ہے کہ کہیں ٹوٹ نجائے گر کر
اپنے ہاتھوں سے اگر میں نے لگانے والے

پھول خوشبو کے یہ چہرے پہ سجا لو وشمہ
مری آنکھوں کی تمنا کو ہے بھانے والے

Rate it:
Views: 213
09 Feb, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets