سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

image

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی۔

آج صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی خوشخبری سناتے ہوئے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔

پوسٹ کے کیپشن میں 'الحمداللہ' لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔

شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کی تصاویر پورے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خوہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید