ہم آج موت سے بچ گئے۔۔ مشہور بھارتی اداکارہ طیارہ حادثے سے بال بال بچ گئیں، جہاز میں اچانک کیا خرابی ہوگئی تھی؟

image

مشہور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا جس طیارے میں سوار تھیں وہ اُڑان بھرنے کے بعد تکنیکی خرابی سے دو چار ہوگیا تھا تاہم جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے اپنی خیریت کی خبر مداحوں سے شئیر کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا اور ان کی ساتھی اداکارہ شردھا داس ممبئی سے حیدرآباد روانہ ہورہی تھیں کہ طیارہ اُڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد تکنیکی خرابی سے دو چار ہوگیا، جس کے باعث اسے ہنگامی بنیاد پر واپس ممبئی ایئر پورٹ پر لینڈ کرا گیا۔

اداکارہ نے اس حوالے سے انسٹااسٹوری شیئر کی اور اپنی خیریت دی۔

انہوں نے ساتھی اداکارہ شردھا داس کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ صرف آپ کی اطلاع کے لیے اس طرح ہم آج موت سے بچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

You May Also Like :
مزید