سب میری شادی کیلیئے دعا کریں کہ۔۔ راکھی ساونت مذہب تبدیل کرنے کے بعد پہلی بار درگاہ پہنچ گئیں، لوگوں سے کیا درخواست کردی؟

image

راکھی ساونت کو خبروں میں رہنے کا ہنر تو ہمیشہ سے ہی آتا ہے اور میڈیا بھی ان کی ہر حرکت پر نظر رکھتا ہے۔ لیکن جب سے انھوں نے عادل خان نامی مسلم بزنس مین سے شادی کر کے اسلام قبول کیا ہے تب سے تو راکھی اور زیادہ چرچوں میں ہیں۔

کبھی شوہر کے نہ اپنانے کا چرچہ تو کبھی عمرہ پر جانے کی بات، اور اب تو راکھی سیدھا درگاہ ہی پہنچ گئیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں پوری خبر

راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی ہے جس میں ان کو درگاہ کے باہر سے سامان خریدتے ہوئے دیکھا گیا ہے، وہاں موجود رپورٹر کے پوچھنے پر راکھی نے بتایا کہ، وہ شادی کے بعد پہلی بار درگاہ آئی ہیں۔ اور درگاہ آنے کی خاص وجہ انکی ماں کی صحت اور کامیاب شادی ہے۔

ویڈیو میں راکھی نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے اپنی ماں کی صحت کیلیئے دعا کی اپیل کی ہے، جو کہ اس وقت ہسپتال میں کافی سیریس حالت میں ہیں۔ اسکے علاوہ راکھی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کے لیئے بھی دعا کریں گی کہ وہ اچھی چلے اور کامیاب رہے۔ آئیے آپ کو وہ ویڈیو دکھاتے ہیں

You May Also Like :
مزید