بوتل میرے ہاتھ میں پھٹ گئی اور ۔۔ نیل پالش صاف کرنے والی لڑکی کے ساتھ کیا ہوا جو آگ سے برُی طرح جھلس گئی؟

image

کبھی کبھار آپ کے ساتھ ایسے ایسے حادثات رونما ہوجاتے ہیں جو آپ کو زندگی گھر یاد رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک امریکی کے ساتھ خطرناک واقعہ پیش آیا جب وہ موم بتی کے قریب اپنے ناخنوں سے نیل پینٹ ہٹا رہی تھی کہ اچانک آگ نے اُسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ 5 جنوری کو پیش آیا جب اوہائیو سے تعلق رکھنے والی ایک 14 سالہ کینیڈی نے موم بتی کے پاس بیٹھ کر اپنی نیل پالش صاف کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈی ناخن کی پالش صاف کرنے کے لیے موم بتی کے پاس بیٹھی تھی، تھنر کی بوتل کھلنے پر اس سے نکلنے والے بخارات نے آگ پکڑی جس کے بعد لڑکی آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئی۔

متاثرہ کینیڈی نے ااس واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مجھے اپنے ناخنوں سے نیل پالش اتارنی تھی کیوں کہ مجھے اگلے روزاسکول جانا تھا اور نیل پالش لگانا اسکول میں منع ہے، جب میں نیل پالش اتار رہی تھی تو موم بتی میرے بستر کے قریب رکھی ہوئی تھی۔

کینیڈی کا مزید بتانا تھا کہ میں نے نیل پالش ریموور کی بوتل کو اپنے بستر کے نیچے رکھا تھا، اس بوتل سے نکلنے والے بخارات نے آگ پکڑ لی اور بوتل میرے ہاتھ میں پھٹ گئی تھی، اس آگ نے مجھے اور میرے آس پاس کی سب ہی چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت کینیڈی کے والدین اپنے اپنے دفتروں میں تھے جبکہ وہ اپنے چار بہن بھائیوں کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی، کینیڈی کے بہن بھائیوں نے ہی اپنی بہن کو آگ سے بچایا اور پولیس مدد کے لیے 911 پر کال کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈی کو پیٹ، ٹانگوں اور دائیں بازو پر گہرے زخم آئے ہیں۔

You May Also Like :
مزید