بیوی کے ساتھ قبر کیلئے کتنے پیسے مانگے گئے؟ سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی آخری خواہش بتاتے ہوئے روپڑے

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی اپنی مرحومہ اہلیہ کے ساتھ قبر کی بکنگ میں رکاوٹوں کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

مولا جٹ سمیت بے شمار کامیاب فلموں میں فن کے جوہر دکھانے والے مصطفیٰ قریشی پاکستانی سینما انڈسٹری کے ان عظیم لیجنڈز میں سے ایک ہیں جنہیں کروڑوں پاکستانی پسند کرتے ہیں ۔

مصطفیٰ قریشی کو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی بیحد پسند کیا جاتا ہے، ان کے بیٹے عامر قریشی بھی ایک بہترین ٹی وی اور فلم اداکار ہیں۔

گزشتہ سال مصطفی قریشی کی اہلیہ روبینہ انتقال کر گئی تھیں، اس حوالے سے حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں ان رکاوٹوں کے بارے میں بات کی جن کا سامنا انہیں بیوی روبینہ کے ساتھ اپنی قبر کی بکنگ میں ہے۔

مصطفی قریشی کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی اہلیہ کی قبر کے ساتھ نیم پلیٹ لگادی ہےلیکن سندھ حکومت پانچ لاکھ روپے مانگ رہی ہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ پچھلی بار سندھ حکومت نے میری اہلیہ کی قبر کے لیے ادائیگی کی تھی تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ایک جیب سے پیسے نکال کر دوسری جیب میں ڈال لئے ہیں۔

مصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ انتقال کے بعد میری تدفین اہلیہ کے قریب کی جائے اور اپنی قبر کی جگہ وہاں مختص کروادی ہے۔قبر کی جگہ پر پتھر رکھا ہے، جس پر لکھا گیا ہے کہ مختص جگہ برائے مصطفیٰ قریشی جب کہ انہیں بھی قبر کے لیے پانچ لاکھ روپے دینے ہیں اور فی الحال انہوں نے پیسے نہیں

You May Also Like :
مزید