باپ کو کوئی ایسا بھی بول سکتا ہے کیا ۔۔ عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے شادی کے موقع پر والد کے آنسوؤں کو جھوٹا کیوں کہا؟

image

باپ بیٹی کا رشتہ دنیا میں سب سے خوبصورت مانا جاتا ہے، اس رشتے میں محبت، احترام اور خلوص کسی بھی دوسرے رشتے سے بڑھ کر ہوتا ہے، بیٹیاں باپ کے آنگن کی رونق ہوتی ہیں اور بیٹیوں کی شادی کے موقع پر باپ اور بیٹی کے درمیان اکثر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔ تاہم بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی کی شادی پر دلہن نے والد کے آنسوؤں کو ہی جھوٹا قرار دیدیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارعامر خان کی بیٹی ایرا خان حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اس موقع پرایرا خان نے اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وائرل تصاویر میں نظر آنے والے آنسو جھوٹے تھے۔

ایرا خان اور اُن کے شوہر نوپور شیکھرے نے 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے کیونکہ بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔

ایرا خان نے موقع کی مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں عامر خان آنسو صاف کرتے نظر آرہے ہیں اور دوسری تصویر میں عامر خان اور ان کے داماد کو ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایرا خان نے والد کے آنسوؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ، "یہ آنسو نقلی ہیں جبکہ اصلی والے ابھی آرہے ہیں۔" اس کے ساتھ ہی انہوں نے سر پکڑنے والے ایموجی کا اضافہ کیا اور لکھا کہ، "غیر مناسب گفتگو کے دوران مائیک اتنا قریب ہونے کی وجہ سے سب ہنس رہے تھے۔"

You May Also Like :
مزید