کیا کرن جوہر نے رنویر، دپیکا کی شادی کی تصدیق کردی؟

image

بولی وڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں اس وقت سے سامنے آرہی ہیں جب سے ان دونوں نے ایک ساتھ پہلی بار فلم رام لیلا میں کام کیا تھا۔ان دونوں کے افیئر اور اب شادی کی خبریں سرخیوں میں رہتی ہیں، تاہم دونوں ہی اداکار اپنے رشتے کے حوالے سے میڈیا میں بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔خبریں ہیں کہ یہ دونوں رواں سال نومبر میں اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اس خبر کی بھی اب تک کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ تاہم ان کے قریبی دوست اور ہدایت کار کرن جوہر کے جواب نے شاید دپیکا اور رنویر کی شادی کی تصدیق کردی ہے۔حال ہی میں ایک شو کے دوران کرن جوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا رنویر اور دپیکا شادی کرنے جارہے ہیں؟ تاہم انہیں صرف ہاں بولنے یا انکار کرنے کا آپشن دیا گیا۔اس پر کرن نے دبے الفاظوں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بات سے انکار نہیں کررہے، جس کے بعد شائقین کو اس بات کا یقین ہورہا ہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال شادی کرلیں گے۔رام لیلا—۔یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے 2013 کی فلم ’گولیوں کی راس لیلا:رام لیلا‘ میں سب سے پہلے ایک ساتھ کام کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی، جس کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی نے دی تھی۔اس فلم کی کامیابی کے بعد ہدایت کار نے ان دونوں کو اپنے سب سے خاص پروجیکٹ فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں کاسٹ کیا، جس میں رنویر اور دپیکا کے ہمراہ پریانکا چوپڑا نے معاون کردار ادا کیا۔فلم ’باجی راؤ مستانی‘ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔ رام لیلا کی طرح فلم ’باجی راؤ مستانی‘ بھی باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔باجی راؤ مستانی —۔ان دونوں فلموں کے بعد رنویر اور دپیکا سنجے لیلا کی ایک اور فلم ’بدماوت‘ میں جلوہ گر ہوئے، تاہم اس فلم میں رنویر سنگھ ولن جبکہ دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا۔فلم ’پدماوت‘ میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کا ایک ساتھ کوئی سین نہیں تھا، اس فلم کی ریلیز سے قبل ہندوستان میں بہت بڑا تنازع بھی کھڑا ہوا، جس کے بعد دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی ملی۔ تاہم کئی عرصے کی تاخیر کے بعد آخر کار فلم ’پدماوت‘ رواں سال ریلیز کی گئی، ریلیز کے وقت بھی فلم کو کئی ریاستوں میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا، اس کے باوجود پدماوت باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔رپورٹس ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی جلد ان دونوں کو اپنے اور پروجیکٹس کا حصہ بھی بنائیں گے۔

You May Also Like :
مزید