وزیر اعلیٰ بنتے ہی غرور آگیا ۔۔ مریم نواز نے عظمیٰ کاردار کا ہاتھ کیوں جھٹک دیا تھا؟ ویڈیو وائرل

image

پنجاب کی نئی اور پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ایک مختصر ویڈیو کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں سوشل میڈیا کے صارفین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کے اس منظر میں نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جب اپنی پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی نشست کے پاس سے گزر رہیں تھی تو انہوں نے مریم نواز سے بغلگیر ہونے کی کوشش کی وہ اپنے بازو ان کے گرد حمائل کرنا چارہی تھیں لیکن اس سے پہلے مریم نواز ان کا ہاتھ ہٹا کر مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئیں۔

چونکہ یہ منظر وہاں موجود دیگر شرکاء نے بھی دیکھا تھا جس پر عظمیٰ کاردار نے فوری طور پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہامیرے ہاتھ گندے تھے اسلئے مریم نواز نے میرا ہاتھ پیچھے کردیا تھا اور مجھے بھی فوراً اپنی غلطی کا احساس ہوگیا تھا۔

عظمیٰ کاردار نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے اپنی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی ایک ویڈیو کلپ دیکھا ہے، جھوٹ کی فیکٹریاں چلانے والے اسے وائرل کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں صبح وہاں بیٹھ کر ناشتہ کر رہی تھی، حلوہ پوری کھا رہی تھی، پیچھے سے مریم صاحبہ آئیں، انہوں نے سلام کیا تو جذبات میں آ کر مجھے یاد ہی نہیں رہا کہ میرے ہاتھ گندے ہیں۔میں ان سے گلنے ملنے کے لیے اٹھی۔ پھر اچانک مجھے احساس ہوا کہ میرے ہاتھوں میں تو تیل لگا ہوا ہے۔ پھر میں نے خود ہی اپنا ہاتھ نیچے کر لیا۔ مجھے زیادہ محتاط ہونا چاہیے تھا۔

عظمیٰ کاردار نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کی طرح کی فضول حرکتیں کرنا اب بند کر دیں۔ باز آ جائیں۔ مجھے جتنی عزت اور پیار مریم نواز صاحبہ سے ملا ہے، میں آپ کو بتا نہیں سکتی۔

You May Also Like :
مزید