اے ایس پی شہربانو کی بہادری کے چرچوں کے بعد ان کی دلہن کے لباس میں تصاویر وائرل

image

پاکستان کے شہر لاہور میں کویتی لباس پہننے کے سبب ہراسگی کا نشانہ بننے والی خاتون کو حفاظتی تحویل میں لینے والی اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی اپنی دلیری کے بعد اب برائیڈل فوٹو شوٹ کے باعث مشہور ہوگئیں۔

اچھرا مارکیٹ میں بگڑتی صورتِ حال کے درمیان اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہر بانو نقوی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پہلے معاملےکا جائزہ لیا اور پھر بہادری اور عقلمندی سے مشتعل افراد کو اعتماد میں لیتے ہوئے خاتون کو بحفاظت اس مقام سے نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔

شہربانو نقوی کی دلیری کو نہ صرف پنجاب پولیس بلکہ نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی حلف برداری کے بعد دی گئی تقریر میں تعریف کی۔

جہاں ایک طرف شہربانو کی خاتون کو مشتعل افراد کی بھیڑ سے نکالتے ہوئے تصاویر زیرِ گردش تھیں وہیں اب سوشل میڈیا پر شہر بانو کی دلہن بنے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

مذکورہ تصویر میں شہربانو نقوی کو حسین دلہن کے لُک میں دیکھا جاسکتا ہے لیکن یہ ان کی اپنی شادی کی تصویر ہے یا پھر شہرت پانے کے بعد کسی برانڈ کے لیے برائیڈل فوٹوشوٹ کی ہے اس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

You May Also Like :
مزید