ان کی اجازت کے بغیر ویڈیو کیسے بنا سکتے ہیں ۔۔ رابعہ انعم بلال عباس کی عمرہ کے دوران ویڈیو بنانے والے پر برس پڑیں

image

مشہور پاکستانی میزبان رابعہ انعم شوبز کے معروف اداکار بلال عباس کی عمرہ ادائیگی کے دوران ویڈیو بنانے والے پر برہم ہوگئیں۔

اس حوالے سے رابعہ انعم نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شئیر کی جس میں انہوں نے صارفین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

میزبان نے بلال عباس کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب شوبز سیلیبریٹیز کعبہ سے اپنی تصاویر شئیر کرتے ہیں تو وہ شو آف یعنی دکھاوا کرتے ہیں اور جب وہ اپنی چیزیں نجی رکھنا چاہتے ہیں تو لوگ ان کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنانا شروع کر دیتے ہیں۔

خیال رہے اداکار بلال عباس کی عمرہ ادائیگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں نہایت ادب کے ساتھ طواف کرتے دیکھا گیا تھا۔

You May Also Like :
مزید