5 سال تک حمل ضائع ہونے کے باوجود ماں بننے کا خواب کیسے پورا ہوا؟ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کا نجی زندگی سے متعلق انکشاف

image

"ہم نے 5 سال مسلسل کوشش کی کہ ہمارے ہاں اولاد ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا. کئی بار میرا حمل ضائع ہوا. 5 برس تکلیفیں جھیلنے کے بعد ، ان ویٹرو فرٹیلائزیشن (IVF) کے زریعے میرا ماں بننے کا خواب پورا ہوا"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کی معروف فلمساز اور عامر خان کی دوسری سابقہ اہلیہ کرن راؤ کا جنھوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے اپنے اکلوتے بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے گفتگو کی.

کرن راؤ کا کہنا تھا کہ آزاد کی پیدائش کے بعد میں فلم انڈسٹری سے 10 سال کے لئے دور ہوگئی. اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتی تھی اور اس کی اچھی پرورش کرنا چاہتی تھی. اس لئے شوبز سے دور رہنے کا مجھے کوئی افسوس نہیں. میں نے نہ صرف اپنے بیٹے کو بھرپور وقت دیا بلکہ خود بھی انجوائے کرتی تھی.

بیٹے آزاد کے بارے میں عامر خان بھی کہتے ہیں کہ انھیں اور کرن کو ایک ہی بچے کی خواہش تھی اور بیٹے کی پیدائش پر دونوں بہت خوش تھے.

You May Also Like :
مزید