اقوام متحدہ کا افریقہ میں سیلاب سے ہونے والی ا موات پر گہرے دکھ کا اظہار

image

اقوام متحدہ ۔2مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے افریقہ میں سیلاب سے ہونے والی ا موات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیوگوتریش کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ برونڈی، کینیا، صومالیہ اور تنزانیہ اور مشرقی افریقہ کے دیگر حصوں میں شدید سیلاب سے ہونے والی اموات بارےبہت افسردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ نے متاثرہ ممالک میں ہلاک ہونے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قومی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اس مشکل وقت میں اضافی امداد کی پیشکش کے لیے تیار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.